پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کو خودکشی پر مجبور کر دیا ہے۔ عبدالستار نیازی
گوجرخان ( ) حکومت عوام کے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کو خودکشی پر مجبور کر دیاہے۔ عوام سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے جو کچھ پچھلے پانچ سالہ دور حکومت میں ناممکن تھا وہ ن لیگ کی حکومت نے ممکن کر دکھایا ہے۔ صرف سو دنوں میں عوام کی حالت ابتر سے ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے میڈیا ایڈوائزر عبدالستار نیازی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی خاطر عوام سے ووٹ لینے والے اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا کیا کردار ادا کر رہے ہیں؟ عوام کو بغاوت پر مجبور کیا جا رہا ہے، امن و امان کا مسئلہ ہو یا مہنگائی کا، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، الغرض موجودہ حکومت ہرلحاظ سے ناکام ہے۔ الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے ہوتے تو کیا دکھائی دیں گے گنتی اُلٹی شروع ہوگئی ہے۔ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں پر عملدر آمد کو یقینی بنانا اس حکومت نے اپنا مشن بنا رکھاہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے تبدیلی کے جس بیڑے کو اُٹھایا ہے اسے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔
کراچی آپریشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ذرا سے دباؤ پر دہشتگردوں کو چھوڑ دیا جاتاہے، کسی ایک جماعت کو ٹارگٹ کرنا سراسر قانون و انصاف کی خلاف ورزی ہے۔
تبصرہ