قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال کی منتظر ہے۔ میر اشتیاق ایڈووکیٹ

کرپٹ نظام کو سمندر برد کرنے کے لئے کارکنان کاوشیں تیز کر دیں
نماز انقلاب میں شامل ہونے والوں کانام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا

پاکستان عوامی تحریک فیڈرل ایریا کے صدر میراشتیاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال کے منتظر ہیں۔ کرپٹ نظام کو سمندر برد کرنے کے لئے کارکنان اپنی کاوشیں تیز کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل پھلگراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک کو پرامن تبدیلی دیناچاہتے ہیں۔ ان کے پیچھے وائٹ ہاؤس نہیں بلکہ گنبد خضری کاگرین ہاؤس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے پاس ملکی مسائل کاحل موجود ہے وقت آنے پر اس نظام کو نافذ کیاجائے گا اور اس کے ذریعے ملک میں خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مجوزہ انقلاب کادائرہ کار انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتاہے۔ پاکستان عوامی تحریک کسی جماعت یاشخصیت کے خلاف نہیں بلکہ ہم اس فرسودہ نظام کے خلاف برسرپیکار ہیں اور اس عوام دشمن نظام کو سمندر برد کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جس کے لئے ملک بھر میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، کارکنان بہت جلد ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کاہدف حاصل کرلیں گے، جس کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں نماز انقلاب کھڑی ہوگی۔

ورکرکنونشن میں راجہ منیر اعجاز، نصیر احمد اعوان، سید بشیر شاہ، شیخ اقبال اور دیگر عہدیداران و کارکنان شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top