مصطفوی سٹوڈنٹس مو ومنٹ کوٹلی آزادکشمیر کا "امیدنو طلباء کنونشن'' 7 اکتوبر بروز سموار کوٹلی میں منعقد ہو گا

کھوئیرٹہ ( )  مصطفوی سٹوڈنٹس مو ومنٹ کوٹلی آزادکشمیر کا "امیدنو طلباء کنونشن'' 7 اکتوبر بروز سموار کوٹلی میں منعقد ہو گا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع کوٹلی کے کوآرڈینٹر سید جواد علی نقوی نے پریس بریفنگ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کاروان انقلاب طلباء کنونشن مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ظلم، جبر، نا انصافی، بے روز گاری کے خاتمے اور علم و امن کے فروغ کی جدوجہد کے 19 سال مکمل ہونے کے سلسلہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرصہ 19 سال سے ملک میں فرسودہ نظام تعلیم، غیر منصفانہ طبقاتی نظام، طلبہ حقوق کا استحصال، سفارش اور رشوت کا قانون، جعلی ڈگری ہولڈر حکمران، دہشت گردی اور غنڈہ گردی، عدل و انصاف اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء کے حقو ق کی پاسداری کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جذبہ بھی پیدا کرکے کہ نوجوان نسل کا جو اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کمزور پڑ جانے والے رشتے کو مضبوط کرنے میں شب و روز کو شاں ہے۔ جواد علی نقوی نے کہا کہ کاروان انقلاب طلباء کنونشن میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف خصوصی شرکت کریں گے ان کے ساتھ مرکزی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان و آزادکشمیر کی اعلیٰ قیادت بھی اس کنونشن میں شرکت کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top