قومی ادارے نادرا کی رپورٹ الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے، خرم نواز گنڈا پور

دیگر حلقوں میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی تصدیق بھی نادرا سے کرائی جائے
ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن سے قبل جو کہا انکی ہر بات وقت کے ساتھ ساتھ درست ثابت ہو رہی ہے
دھن، دھونس اور دھاندلی پر مبنی نظام انتخاب تباہی کا ذمہ دار ہے
نظام انتخاب کی تبدیلی کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی کاوشیں ثمر آور ہو رہی ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے قومی ادارے نادرا کی رپورٹ کو الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر حلقوں میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی تصدیق بھی نادرا سے کرائی جائے اس طرح الیکشن 2013 کا پول کھل جائے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن سے قبل جو کہا انکی ہر بات وقت کے ساتھ ساتھ درست ثابت ہو رہی ہے۔ دھن، دھونس اور دھاندلی پر مبنی نظام انتخاب تباہی کا ذمہ دار ہے۔ موجودہ الیکشن کمیشن اب بھی غیر آئینی ہے۔ غیر آئینی الیکشن کمیشن کے تحت ہونے والے الیکشن اور نادرا کی رپورٹ پرسپریم کورٹ از خود نوٹس لے اور پورے ملک میں ہونے والے الیکشن کے نتائج کو نادرہ کے تحت چیکنگ کا حکم دے۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک ملتان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے موجودہ انتخابی نظام کے خلاف کھلے تحفظات اور ایک مرتبہ پھر ڈاکٹر طاہر القادری کے موقف کو درست تسلیم کرنے کو پاکستانی سیاست میں اچھے رویے سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ نظام انتخاب کی تبدیلی کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی کاوشیں ثمر آور ہو رہی ہیں کیونکہ ملک میں الیکشن 2013ء کے نتائج اور نظام انتخاب کے خلاف موثر آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ خرم نواز نے کہا کہ تبدیلی کیلئے ناگزیر ہے کہ نظام انتخاب کو بدلنے کیلئے عملی کاوشوں کو تیز کیا جائے۔ موجودہ صورتحال میں سپریم کورٹ کو حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے کردار ادا کرنا ہے تاکہ جمہوریت کے نام پر مزیدڈرامہ بند ہو سکے۔


کرپٹ نظام انتخاب بارے ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہر بات سو فیصد ٹھیک نکلی، عمران خان کی لاہور میں پریس کانفرنس

ڈان نیوز

دنیا نیوز

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top