کو ٹلی ( آزاد کشمیر): ایم ایس ایم کا امید نو طلبہ کنونشن اور کاروان انقلاب ریلی کا انعقاد

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کوٹلی کے زیراہتمام کوٹلی شہر میں کاروان انقلاب ریلی اور امید نو طلباء کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کے مہمان خصو صی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیا ض اور مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان عرفان یوسف تھے، جبکہ صدارت امیر کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے کی۔ مرکزی قائدین کا کوٹلی پہنچنے پر تحصیل کوٹلی، کھوئیرٹہ، نکیال، چڑھوئی، کوٹلی یونیورسٹی، ڈگری کالج کوٹلی گلپور، بڑالی اور نڑالی سے آئے ہوئے مصطفوی کارکنان نے ریلی کی صورت میں استقبال کیا۔ کاروان انقلاب ریلی مصطفوی نعروں اورانقلابی ترانوں کی گونج میں کوٹلی شہر سے گزرتی ہوئی مرکزی جلسہ گاہ پہنچی۔ مرکزی جلسہ گاہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلی کی کارکنان پہلے سے موجود تھیں۔

کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ محمد جہانگیر نے کیا جبکہ بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت ناظم تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ محمد ابصار قادری نے حاصل کی۔ کنونشن میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد شاہد نصیب قادری منہاجہین نے سر انجام دیے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ پرفتن حالات سدھارنے کے لیے طلباء اٹھ کھڑے ہوں کرپٹ نظام کی بدولت طالبعلم ڈگریاں جلانے خود سوزیوں پر مجبو ر ہیں۔ موجودہ نظام تعلیم طلباء کی صلاحیتوں میں نکھار لانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا۔ تعلیمی نظام میں بہتری کسی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ دنیا بھرمیں تعلیمی اصلاحات کے لیے نئی تعلیمی پالیساں بنائی جا رہی ہیں، پاکستان میں سر ے سے تعلیمی پالیسی کا وجود ہی نہیں۔

امید نو طلباء کنو نشن سے مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مثبت قدروں کے فروغ کے لئیے محنت کر رہی ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طبقاتی تقسیم، اخلاقی بے راہ روی اور طلبہ میں ذہنی انتشارکے خاتمے کے لیے سرگرم عمل رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء کی پرامن تنظیم ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلباء امن اور محبت کے کلچر کو معاشرے میں فروغ دینے پر محنت کریں اور علم اور عمل میں پختہ ہو جائیں اور محبت کی تلوار سے نفرت کو کچل دیں۔

امیر کشمیر سید ابرار سرور نے کہا کہ طلبہ معاشرے میں درست رویوں کو فروغ دینے کے لیے کردار کریں۔ طلباء کنو نشن سے سابق صدر MSM کھوئیرٹہ عثمان شوکت نے انقلابی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ 19 سالوں سے تعلیمی اداروں میں فروغ تعلیم اور فروغ امن کے لیے کوشاں ہے۔ ہمارا مقصد اعلیٰ تعلیمی معیار اور اسلام کے آفاقی نظام کو طلباء تک پہنچانا ہے۔ قوموں کی تعمیر میں باشعور نو جوان اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عثمان طارق ڈار جنرل سیکرٹری MSM آزاد کشمیر، سید جواد علی نقوی کوآرڈینٹر MSM کو ٹلی، سید علیم ابرار، شاہد نصیب قادری منہاجہین، بابر علی بابر سنئیر نائب صدر MSM کوٹلی، ثوبان ہاشمی سنئیر نائب صدر MSM ڈگری کالج کوٹلی اور محمد ابصار قادری ناظم TMQ کھوئیرٹہ نے کہا کہ طلباء اپنا رشتہ اسلحہ کی بجائے کتاب سے جوڑیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ہمیشہ اعلیٰ انسانی اقدار کو فروغ دیا ہے۔ فروغ امن کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جدوجہد ہمارے لیے زاد راہ ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تعلیمی اداروں میں امن، محبت، بھائی چارہ اور کتاب سے لگاؤ پیدا کرنے کے لئے اپنی جدوجہد ہمیشہ جاری رکھے گی۔

رپورٹ۔عرفان محمود قادری سیکرٹری نشر و اشاعت منہاج القرآن آزاد کشمیر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top