تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام تنظیم نو کے سلسلہ میں اجلاس 13 ستمبر 2013ء کو تحصیلی دفتر میں منعقد ہوا جس میں ضلعی و تحصیلی (پاکپتن شریف، نورپور، عارفوالہ) عہدیداران تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ، ایم ایس ایم نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مرزا راحیل بابر ضلع ناظم تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف نے کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت حافظ محمد اسلم کو حاصل ہوئی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد مبشر طہ نے خوبصورت نعتیہ کلام پیش کیا۔ بعد ازاں مرزا راحیل بابر ضلع ناظم تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف نے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت و طریقہ کار کی وضاحت کی۔ ووٹنگ کا آغاز 5 بجے ہوا جو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ رائے شماری کے بعد کامیاب ہونے والے امیدواران کا اعلان و تقریب حلف برداری کیلئے مورخہ 22 ستمبر 2013 کے دن کا اعلان کیا گیا اور تحصیل عارفوالہ و نور پور کو بھی مورخہ 22 ستمبر سے قبل رائے شماری مکمل کرنے کے احکامات دیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top