قوم مواخات کے عظیم رویوں کو زندہ کرے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری

قربانی کا یہ فریضہ پوری انسانیت کو ایک دوسرے کی مدد کرنے کا عظیم پیغام بھی دیتا ہے
عید الاضحی استحصال زدہ طبقے کو خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مواخات کے عظیم رویوں کو زندہ کرنا ہو گا تا کہ محروم طبقات حقیقی خوشی سے مستفید ہو سکیں۔ عید الاضحی معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقے کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے۔ نفسانی خواہشات کے خلاف بند باندھنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے اس عمل سے فلاحی رویے پھوٹتے ہیں اور معاشرے سے انتہا پسندانہ منفی رجحانات کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ انتشار و افتراق سے تائب ہو کر امت مسلمہ جسد واحد بن جائے تا کہ وہ کھویا ہوا عروج دوبارہ پا سکے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ مادیت کے اس دور میں قربانی کے فلسفہ سے رہنمائی لے کر روحانی و اخلاقی قدروں کے فروغ کیلئے پوری امت کو تحریک ملتی ہے۔ قربانی کا یہ فریضہ پوری انسانیت کو ایک دوسرے کی مدد کرنے کا عظیم پیغام بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل پیرا ہو کر مسلمانوں میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی تکلیف کا احساس اجاگر ہوتا ہے جومعاشرے میں مثبت قدروں کا باعث بنتا ہے۔ پوری دنیا کے مسلمان حج اور قربانی کے فریضہ کو ادا کر کے دنیا کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top