پتوکی: پاکستان میں حقیقی تبدیلی ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں آئے گی، ندیم مصطفائی

موجودہ کرپٹ انتخابی نظام پاکستان میں انقلاب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،
1 کروڑ نمازیوں کی جماعت میں پتوکی کے کارکن ہراول دستہ بن کر شامل ہوں گے
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک پتوکی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب

گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک پتوکی کے زیراہتمام مصطفائی ماڈل سکول میں بیداری شعور ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن پتوکی کے تمام فورمزکے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ جبکہ مرکزکی طرف سے چوہدری ریاست علی چدھڑ (زونل ناظم)، محمد رضا قادری (زونل ناظم دعوت) اور ڈاکٹر محمد یوسف آرائیں رہنما پاکستان عوامی تحریک نے شرکت کی۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے زونل ناظم دعوت محمد رضا قادری منہاجین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس صدی کی مجددانہ تحریک ہے اور تحریک کے قائد پوری دنیا میں سفیر امن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 23 دسمبر سے لیکر 11 مئی کے تک موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کے بارے میں جو کچھ کہا وہ اب لفظ بالفظ ٹھیک ثابت ہو رہا ہے۔ یہی ایک لیڈر کی پہچان ہوتی ہے کہ وہ آنے والے حالات کو دیکھ کر اپنی فہم کے مطابق فیصلہ کرتا ہے۔ لانگ مارچ کے بارے میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ یہ پرامن احتجاج ہوگا اور ایک پتا بھی نہیں ٹوٹے گا اور پھر پوری دنیانے دیکھا کہ لاکھوں کا اجتماع 5 دن تک سخت سردی میں اپنے قائد کے زیر سایہ بیٹھا رہا اور پرامن رہا۔ انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کا لانگ مارچ 3 ہفتے کی مختصر کاوش تھی اب ہمیں 1 کروڑ نمازیوں کی جماعت کی تیاری کرنا ہے اور اس بار دنیا کی کوئی طاقت اس عوامی انقلابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ تمام کارکن اس جماعت کی تیاری کو عظیم مشن سمجھتے ہوئے قائد تحریک کی آواز کو ملک کے کونے کونے، گلی گلی اور ہر فرد تک پہنچائیں تاکہ بہت جلد اس مملکت خداداد میں حقیقی تبدیلی کا سورج طلو ع ہو، غریب عوام کے چہروں پر مسکراہٹ آئے اور کرپٹ غاصب حکمران اپنے انجام کو پہنچیں۔

نو منتخب صدر محمد ندیم مصطفائی نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں آئے گی۔ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام پاکستان میں انقلاب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، 1 کروڑنمازیوں کی جماعت میں پتوکی کے کارکن ہراول دستہ بن کر شامل ہوں گے۔ نماز انقلاب کی تیاریاں ملک بھر میں بڑے زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ کنونشن بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ تحصیل پتوکی کے عظیم کارکن بھی اس نماز انقلاب کیلئے بھرپور محنت کریں گے اور مرکزکی طرف سے دیئے گئے اہداف کی روشنی میں پہلے سے بھی بڑھ کر کام کریں گے۔

پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک ضلع قصور کے رہنما ڈاکٹر محمد یوسف آرائیں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کرپٹ حکمران مسلط ہیں، ہمیں مل کر اس نظام کو بدلنے کی عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ تقدیر بدلنا اللہ رب العزت کا کام ہے۔

کنونشن سے علامہ محمد بخش فریدی (صدر منہاج علماء کونسل تحصیل پتوکی) نے بھی خطاب کیا۔ محمد اشرف رانا ایڈووکیٹ (ناظم ویلفیئر) نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی پروجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی اور تمام کارکنان سے کہا کہ قربانی کی کھالیں منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن کو دیں۔ تقریب کے آخر میں لانگ مارچ میں شرکت کرنے والے کارکنان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے جاری کی گئی اسناد تقسیم کی گئیں۔

کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک کے صدر محمد طیب افضل سیّد عبدالوحید شاہ (نائب صدر)، محمد عامر رضا (جنرل سیکرٹری) عابدعلی خضر ایڈووکیٹ (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)، حافظ غلام حسن (آرگنائزر)، غلام عباس آرائیں (ڈپٹی آرگنائزر)، شاہد محبوب آرائیں (سیکرٹری انفارمیشن)، محمد عاصم شہزاد (سیکرٹری فنانس)، محمد آصف جاوید(سیکرٹری کوآرڈینیشن)، محمد اعجاز آرائیں (نائب صدر)، محمد عباس (ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن)، سیّد سبطین شاہ (صدر یوتھ لیگ)، محمد زبیر (سیکرٹری فنانس یوتھ لیگ)، ڈاکٹر محمد اکبر، محمد زاہد قادری، بابرعلی صدر ایم ایس ایم شریک ہوئے۔ جبکہ تحصیل پتوکی کی جملہ یونین کونسل کے ناظمین بھی شریک ہوئے۔

ریاست علی چدھڑ نے آخرمیں تحریک منہاج القرآن کی تنظیم نو کرتے ہوئے سابقہ تنظیم کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ کنونشن میں تمام کارکنان کی موجودگی میں تنظیم سازی کی گئی جس میں کثرت ِرائے سے محمد ندیم مصطفائی کو آئندہ 2 سال کے لئے تحصیل پتوکی کا صدر منتخب کیاگیا۔ دیگر عہدیداران میں تنویر حسین مصطفوی (ناظم )، محبوب عالم بھٹی (نائب صدر)، میاں عبدالغفار (سینئر نائب صدر)، حافظ حسن سردار (ناظم دعوت)، محمد عبداللہ نوری (ناظم تربیت)، محمد محسن جاوید (ناظم مالیات)، محمد اشرف رانا ایڈووکیٹ (ناظم ویلفیئر)، ڈاکٹر محمد الیاس جاوید (ناظم نشر و اشاعت)، ڈاکٹر محمد اشرف فریدی (ناظم ممبرشپ)، محمد اصغر قادری (ناظم تعلقات عامہ) اور سیّد احمد فرخ شاہ کوآرڈینیٹر ویمن لیگ منتخب ہوئے۔ تمام حاضرین نے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر محمد الیاس جاوید (ناظم نشرواشاعت تحصیل پتوکی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top