دولتالہ (گوجرخان): منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بیداری شعور ورکرز کنونشن

دولتالہ (گوجرخان، راولپنڈی)۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ڈھوں یونین کونسل سید کسراں کے زیراہتمام بیداریء شعور کنونشن 10 اکتوبر 2013ء سہ پہر 2 بجے سرسید ایلیمنٹری سکول میں منعقد ہوا۔ کنونشن کی صدارت مسز حسن اختر راجہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 4 نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ہاجرہ محمود قریشی ناظمہ ویمن لیگ حلقہ پی پی 4 تھیں۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شمریز اعوان منہاجین نے کہا کہ جب کوئی عورت کسی مقصد کو حاصل کرنے کا مصمم عزم کر لیتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی اور انشاء اللہ تعالیٰ مصطفوی انقلاب کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں تاریخی کردار ادا کریں گی اور انقلابی جدوجہد کا ہر اول دستہ ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ سیدہء زینب کے کردار کو زندہ کیا جائے اور یزیدی دور سیاست کے درو دیوار ہلا کر رکھ دیے جائیں۔ تاکہ کرپٹ اور فرسودہ نظام سے قوم کو نجات مل سکے اور مادر وطن دہشت گردی، لاقانونیت، مہنگائی، کرپشن اور ناانصافی کی لعنت سے پاک ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بہنیں اور بیٹیاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام کوگھر گھر پہنچائیں تاکہ ملک میں مصطفوی انقلاب کا سویرا جلد طلوع ہو۔

اس موقع پر مسز حسن اختر راجہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 4 اور ہاجرہ محمود قریشی ناظمہ، مس نازیہ طاہر نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن کو کامیاب کرنے میں نورین مراد، سلمیٰ چوہدری، سٹاف سرسید سکول اور منہاج القرآن ویمن لیگ ڈھوں کی رفقاء نے اہم کردار ادا کیا۔ علاقہ بھر کی خواتین کی بہت بڑی تعداد نے اس بیداریء شعور کنونشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد اسحاق صدر تحریک منہاج القرآن، محمودالحق قریشی سرپرست، چوہدری طاہر خان نائب صدر پاکستان عوامی تحریک بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top