دولتالہ (گوجرخان): بیداریء شعور کنونشن

دولتالہ (گوجرخان)۔ تحریک منہاج القرآن رئیاں گورسیاں یونین کونسل راماں کے زیر اہتمام بیداریء شعور کنونشن مورخہ 10 اکتوبر 2013ء بروز جمعرات 4 بجے شام رہائش گاہ ماسٹر محمد آصف ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل راماں منعقد ہوا۔ کنونشن کی صدارت چوہدری محمد اسحاق صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمود الحق قریشی سرپرست تحریک منہاج القرآن تھے۔

کنونشن سے خصوصی خطاب حضرت علامہ شمریز اعوان (فاضل منہاج یونیورسٹی ) نے کیا۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شمریز اعوان نے کہا کہ ملک و قوم کا مقدر اب انتخاب سے نہیں انقلاب سے بدلے گا اور عوام تک حقیقی جمہوریت کے ثمرات پہنچائے جائیں گے۔ آج ہر کسی کی زبان پہ ہے کہ الیکشن 2013 اور موجودہ حالات کے بارے میں ڈاکٹر طاہر القادری کی کہی ہوئی تمام باتیں حرف بہ حرف حق اور سچ ثابت ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پھر ڈاکٹر طاہرالقادری عوام کو بیدار کرنے کیلئے میدان عمل میں ہیں تا کہ اس عوام کو65 سالوں سے لوٹنے اور کرپشن کرنے والے کرپٹ مافیا اور چوروں سے بچایا جائے۔ اس کا واحد حل مصطفوی انقلاب اور تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہء حسنہ ہے جس پر عمل کرنے سے ہی پاکستان کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے، اس کیلئے قوم کو دو کروڑ نمازیوں کی جماعت کی تیاری میں تحریک منہاج القرآن کا ساتھ دینا ہو گا۔ اس موقع پر محمود الحق قریشی، چوہدری محمد اسحاق، قاری منیر حسین قادری، حاجی لیاقت حسین، آصف محمودنے بھی خطاب کیا کنونشن میں معززین علاقہ اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top