گوجرانوالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عید ملن پارٹی

20 اکتوبر 2013 ضلعی آفس میں تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے تمام فورمز کے عہدیداران کی عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ اور ناظم تحریک سرفراز حسین نیازی نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے کیا گیا جس کی سعادت حکیم رفعت اشفاق نے حاصل کی بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔

اس موقع پر امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے تمام افراد کو عید کی مبارک باد اور استقبالیہ دیا بعد ازاں تمام فورمز کے سربراہان نے اپنے اپنے فورمز کی تنظیمی عہدیداران کی تکمیل نو کی اور امیر تحریک کو رپورٹ پیش کی گئی۔

پروگرام میں ضلعی جنرل سیکٹری پاکستان عوامی تحریک چوہدری شفاقت علی مہر، ضلعی جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ محسن شبیر چوہدری، منہاج القرآن علماء کونسل کے ضلع صدر سید علی عابد مشہدی، سید ابرار حسین شاہ، حکیم رفعت اشفاق، طاہر سلیم چغتائی، رضوان گجر، پروفیسر علامہ عبدالحمید القادری اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top