حافظ غلام فرید منہاجین کو ناظم لاہور منتخب ہونے پر مبارک باد

حافظ غلام فرید منہاجین کو تحریک منہاج القرآن لاہور کا ناظم تحریک مقرر کیا گیا۔ حافظ غلام فرید نے اپنی تحریکی و تنظیمی زندگی کا آغاز 25 مئی 1989ء سے کیا۔ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن سیشن 1995 سے فراغت حاصل کی۔ حافظ غلام فرید 1989ء سے تاحال تسلسل کے ساتھ تحریک منہاج القرآن لاہور اور مرکزی سطح پر مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ سالہا سال معتکفین و معتکفات کی خدمات کی سعادت بھی حاصل کی۔ اس عرصے میں جب تحریک انقلابی مرحلے میں داخل ہوئی تو انہیں ناظم تحریک منہاج القرآن کی ذمہ داری سونپی گئی۔ لاہور نے Capital سٹی ہونے کے باعث اس انقلابی مرحلے میں غیر معمولی کردار ادا کرنے تھے اور ایسے موقع پر آپ کا ناظم تحریک کا کردار یقیناً بہت بڑا چیلنج ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top