لاہور: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بیدارئ شعور کنونشن

تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن بی لاہور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم لاہور حافظ غلام فرید اور غلام ربانی تیمور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام ربانی تیمور نے کہا کہ مصطفوی انقلاب اس ملک کا مقدر بن چکا ہے۔ جب ایک کروڑ نمازی جماعت کے لیے کھڑے ہوں گے تو باطل خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گا اور مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔

کنونشن کے اختتام پر 23 دسمبر مینار پاکستان، لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنے کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top