ہالینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیر اہتمام عیدالاضحی انتہائی جوش وخروش سے منائی گئی

دین محمدی کے پیروکار امت مسلمہ کا سنت ابراہیمی کی اتباع اور اللہ کا اپنے پیارے بندوں کی نشانیوں میں امت کو جو احکامات بجالانے کا نام حج ہے۔ یہ عمل پوری امت مسلمہ ایک مخصوص لباس زیب تن کر کے ادا کرتی ہے۔حج کے تمام ارکان ایک ترتیب سے ادا کرتے ہوئے حج کا آخری رکن قربانی جو سنت ابراہیمی ہے اور پوری دنیا کے مسلمان اس دن کو عید کے طور پر مناتے ہیں۔

ہالینڈ میں بھی مورخہ 15 اکتوبر 2013 کو منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے عید الاضحی انتہائی جوش وخروش سے منائی گئی جس میں لوگوں نے جوق در جوق شرکت کی۔ عید کے اجتماع سے اما م وخطیب علامہ محمد اصغر القادری نے خطاب کیا اور اتحاد امت پر روشنی ڈالی۔ استاد تسنیم صادق القادری نے عید کے اجتماع کی امامت کرائی اور اجتماعی دعا کرائی ۔ دعا کے بعد تمام مسلمان آپس میں بغلگیر ہو گئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: امانت علی چوہان

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top