جان کیری سے ملاقات میں وزیر اعظم کا ڈرون حملوں پر اتفاق، ڈاکٹر طاہرالقادری

15 بڑے قومی اداروں کی نج کاری پر حکومت رضا مند ہو گئی
وزیر اعظم امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو آئی ایس آئی سے بالا یکطرفہ معلومات دینے پر رضا مند ہو گئے
بیرونی طاقتوں کے دباؤ پر ایران کے ساتھ معاہدوں پر زور نہیں دیا جائے گا
طالبان کے وہ گروپ جو پرو امریکہ ہیں سے مذاکرات کئے جائیں گے

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ اوبامہ سے ملاقات سے قبل جان کیری سے وزیر اعظم کی ملاقات میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ وزیر اعظم کا ڈرون حملوں پر اتفاق کر لیا،مگرمیڈیا اور عوام کو دھوکہ دینے اور فیس سیونگ کیلئے حکومت ڈرون حملے بند کرنے کا واویلا مچاتی رہے گی ۔جان کیری سے ملاقات میں 15بڑے قومی اداروں کی نج کاری پر حکومت رضا مند ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو آئی ایس آئی سے بالا یکطرفہ معلومات دینے پر بھی رضا مند ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جان کیری سے ملاقات میں وزیر اعظم نے تسلیم کر لیا کہ امریکی منشاء کے مطابق پالیسیاں جاری رہیں گی۔ بیرونی طاقتوں کے دباؤ پر ایران کے ساتھ معاہدوں پر زور نہیں دیا جائے گا ۔طالبان کے وہ گروپ جو پرو امریکہ ہیں سے مذاکرات کئے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top