انقلاب اب اس دھرتی کا مقدر بن چکا ہے۔ فاروق بٹ
وزیراعظم کی اوبامہ سے ملاقات فوٹو سیشن کے علاوہ اور کچھ حاصل
نہیں ہوگا
آج ہر ذی شعور شخص ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کو تسلیم کررہا ہے
پاکستان عوامی تحریک این اے 48 کے صدر فاروق بٹ نے کہا ہے کہ بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کے باعث لاقانونیت، ڈاکے، چوریاں، قتل و غارت گری ملک میں کاروبار بن چکے ہیں۔ چوری کرنا ذریعہ آمدن بن چکاہے، بدکاری جینے کا طریقہ بن چکی، دہشت گردی، انتہا پسندی عروج پر ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کی اوبامہ سے ملاقات فوٹو سیشن کے علاوہ اور کچھ حاصل نہیں ہوگا ہے بلکہ امریکہ کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے وعدے ہوں گے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی ایک کروڑنمازیوں کی تیاری کے سلسلے میں رابطہ مہم کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بگڑتے ہوئے حالات ایک انقلاب کا اشارہ دے رہے ہیں اور ملک ایک بڑی تبدیلی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے انتخابات کے بعد آنے والے حالات سے قوم کو آگاہ کر دیا تھا۔ آج ہر ذی شعور شخص ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کو تسلیم کر رہا ہے اور عوامی تحریک کی ممبر سازی مہم کو عروج مل رہا ہے اور نوجوان، مرد، خواتین، بچے، بوڑھے اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ پاکستان عوامی تحریک کی ایک کروڑ نمازیوں میں صف میں شامل ہوتے جا رہے ہیں۔ انقلاب اب اس دھرتی کامقدر بن چکا ہے۔ بہت جلد ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں جماعت قائم ہوگی اور قوم کو ظلم و جبر کے نظام سے نجات مل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز پاکستان میں فکری، نظریاتی اور سیاسی غلامی کا دور دورہ ہے۔ پوری قوم کو فکری، نظریاتی، سیاسی غلامی اور اقتصادی زنجیروں میں کو جکڑ کے رکھ دیاگیا ہے۔ جن قوموں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کے رکھ دیا جائے پھر وہ قومیں ذہنی، فکری، نظریاتی اور اعتقادی اعتبار سے بھی آزاد نہیں رہتیں بلکہ منطقی انجام کے طورپر وہ فکری اور نظریاتی غلامی میں چلی جاتی ہیں۔ ان غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کے لئے پوری قوم کو پاکستان عوامی تحریک کاساتھ دینا ہوگا۔
تبصرہ