باوا محمد اکرم خان کی خدمات قابل صد تحسین اور تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔ عین الحق بغدادی

واہ کینٹ ( ) باوا محمد اکرم خان کی خدمات قابل ِصد تحسین اور تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے مزدور یونین اور مرکزی سیرت کمیٹی کا قائد ہونے کا حق ایسے ادا کیا کہ آنے والی تاریخ ان پر فخر کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن PP-8 کے صدر عین الحق بغدادی نے پنجاب کالج آف ایکسیلینس کے پرنسیپل، مرکزی سیرت کمیٹی کے سینئر نائب صدر اور POF ورکمین ایسوایسیشن کے سابق صدر الحاج باوا محمد اکرم خان کی شفایابی پر ملاقات کرنے کے بعد ملک ممتاز اکبر کی رہائش گاہ پر ایک خصوصی میٹنگ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ الحاج باوا محمد اکرم خان ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، باعمل، بااصول اورمخلص ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ اور تنظیمی اور سیاسی شعور کے مالک شخص ہیں اور انکو کئی بار POF کے مزدوروں نے POF ورکمین ایسوایسیشن کا صدر منتخب کیا اور اپنے دور میں فلاحی اور مفاد عامہ کے کام کروائے۔

ان کی نائب صدارت کے دوران بڑی بڑی شخصیات مرکزی جامع مسجد میں تشریف لائیں جن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، پیر محمد کرم شاہ الازہری، محمد شفیع اوکاڑوی، علامہ الہٰی بخش، علامہ محمد عمر اچھروی، پیر سعید احمد کاظمی، قاری غلام رسول، قاری خوشی محمد، قاری عبد الباسط، قاری صداقت علی، قاری وحید ظفر قاسمی، منصور تابش، یوسف میمن، خورشید احمد، اویس رضا قادری، افضل نوشاہی، انوار المصطفٰے ہمدمی، بدر اسلام بدر، اظہر لودھی، عمر فیض، محمدعلی ظہوری اور بہت سی شخصیات شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top