سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سیرت پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ اشتیاق احمد میر

آج بھی امت کو آپ رضی اللہ عنہ کے جذبہ ایثار کو اپنانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر میر اشتیاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ خلیفہ ثالث سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی زندگی صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ اور مینارہ نور ہے۔ امت مسلمہ اگر آپ رضی اللہ عنہ کے جذبہ ایثار و قربانی کو اپنا لے تو تمام مسائل کا حل میسر آ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے موقع پر منہاج مدینہ ہال کراچی کمپنی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اسلام کے بہت بڑے محسن اور نبی پاک علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سچے وفادار سپاہی اور عاشق تھے۔ آپ نے ہر مشکل وقت میں اسلام اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بے حد خدمت کے لیے اپنا مال و جان پیش کیا۔ آپ سخاوت، شرم و حیا اور وفا شعاری کی عظیم مثال تھے۔ آج تمام اسلامی ریاستوں کے حکمرانوں کو بالعموم اور وطنِ عزیز پاکستان کے حکمرانوں کو بالخصوص سیرت عثمان کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جیسی عہد ساز شخصیات کو اپنا رول ماڈل بنا کر معاشرے تشکیل دیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں زیر نہیں کر سکتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top