اسلام آباد: ایم ایس ایم کے زیر اہتمام امید پاکستان طلبہ کنونشن

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کمیونٹی سنٹر G-9 میں طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ایم پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، نائب صدر رضی طاہر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد قاسم مرزا، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک عمر ریاض عباسی، صدر ایم ایس ایم اسلام آباد سعید خان نیازی نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں کامرہ، اٹک، واہ کینٹ اور راولپنڈی کے عہدیداران بھی شریک تھے۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ کنونشن سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ افراتفری کا عالم ہے۔ جان کا تحفظ نہیں اور مہنگائی کا جن سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں موجودہ سیاسی سیٹ اپ پاکستان کو بچانے کیلئے مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ نظام سیاست کو بدلے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب دیکھنا ناممکن ہے، لہذا ڈاکٹر طاہر القادری کے نعرے ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ میں ہی قوم کی بقا ہے۔

تقریب سے طلبہ راہنماؤں اور سماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں ایم ایس ایم یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top