انقلاب وقت کی ضرورت بن چکا ہے، شیخ زاہد فیاض

حکمران ویژن سے عاری ہیں اور پلاننگ نام کی کوئی شے انہیں چھو کر نہیں گزری
جلد عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں پر ہوں گے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ اشرافیہ ملک کے اقتدار پر قابض ہے اسے اسلام، عوام، پاکستان اور ملک و قوم کے مفاد سے کوئی غرض نہیں، یہ اپنی آئیندہ نسلوں کو معاشی تحفظ دینا چاہتے ہیں، انقلاب وقت کی ضرورت بن چکا اور تبدیلی ناگزیر ہو چکی اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ 65 سالوں میں مقتدر طبقے نے مثبت تبدیلی کو روکا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک لاہورکے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ساجد بھٹی، جواد حامد، چوہدری افضل گجر اور تنویر اعظم سندھو بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمران ویژن سے عاری ہیں اور پلاننگ نام کی کوئی شے انہیں چھو کر نہیں گزری اس لئے انہیں کرپٹ نظام سمیت عوامی سیلاب میں بہانا ہو گا۔ انقلاب اس دھرتی کا مقدر بن چکاہے جس کیلئے پاکستان عوامی تحریک تیاریوں کے مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنان کو خصوصی ہدایات دے دی ہیں اب زیادہ تاخیر نہیں کریں گے، بہت جلد عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں پر ہوں گے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہاکہ کارکن تیاری تیزکردیں۔ پاکستان عوامی تحریک تمام معاملات پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اس نے عوام کا مقدر بدلنے کا ایسا عزم کر رکھا ہے جس سے دنیاکی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ مثبت تبدیلی لا کر پاکستان کو دنیا کے گلوب پر باوقار، خوشحال اور سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ملک بنا کر دم لیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top