گھوٹکی (سندھ): ایم ایس ایم کے زیراہتمام امید پاکستان طلبہ کنونشن

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع گھوٹکی (سندھ) کے زیراہتمام 25 اکتوبر کو الفتح ریسٹورنٹ ڈہرکی میں امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان عبدالعمار منعم نے خصوصی شرکت کی جبکہ کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن سکھر، لاڑکانہ ڈویژن سیف اللہ قادری اور کثیر تعداد میں طلبہ بھی شریک تھے۔ کنونشن میں ایم ایس ایم کی یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا اور سیف اللہ قادری نے چودھری عرفان یوسف کو سندھی ثقافت کے پیش نظر اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top