تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام مصطفوی ورکرز کنونشن 4 نومبر کو ہو گا

تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام مصطفوی ورکرز کنونشن 4 نومبر بروز پیر 9 بجے رات مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کریں گے۔ اس کنونشن میں ضلع لاہور کے تمام فورمز کے مصطفوی کارکنان شریک ہونگے، جبکہ لاہور ڈویژن کے دیگر اضلاع (قصور،ننکانہ،شیخوپورہ) کے تحصیلی، یوسی کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ مزید براں پاکستان بھر کے مصطفوی کارکنان منہاج T.V  کے ذریعے شیخ الاسلام کے خطابات سے مستفید ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top