لاہور: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی دیوالی میں شرکت

ہندو برادری کے مذہبی تہوار "دیوالی" میں ڈا‎ّّۖئریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن، سہیل احمد رضا (ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان) نے پنڈت بگھت لال کی دعوت پر بالمک مندر، ڈاکٹر منوہر چاند کی دعوت پر کرشنا مندر لاہور میں اور ڈاکٹر جگ موہن کمار اروڑا صدر کرشنا مندر کی دعوت پر راولپنڈی میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور پوری دنیا میں بسنے والی ہندو برادری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک عالمگیر دین اور ضابطہ حیات ہے، جو انسانیت کی عظمت، وقار اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے احترام کا درس دیتا ہے۔ انکے ہمراہ وفد میں طیب ضیاء، علی رضا رضوی، سید فائز علی اور سید اویس علی بھی شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر کرشنا مندر میں دیوالی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top