سلطان پور: تحریک منہاج القرآن کی تنظیم نو

تحریک منہاج القرآن تحصیل میلسی کا اہم اجلاس ڈویژنل ناظم چوہدری قمر عباس دھول کی زیر صدارت منہاج اسلامک سنٹر ٹبہ سلطان پور میں منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل بھر سے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل ناظم تربیت مفتی علامہ محمد ارشاد سعیدی اور ضلعی ناظم محمد اقبال شاہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلابیوں کیلئے سستی اور غفلت موت ہے۔ پاکستان کو بچانے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک کروڑ نمازیوں کا ٹارگٹ دیا ہے، اس کیلئے کارکنوں کو چاہئے کہ اپنا تن، من اور دھن انقلاب کی تیاری میں صرف کر دیں اور انقلاب کی کال کے لیے پوری قوم کوتیار کریں۔

اس موقع پر تحصیل میلسی کی تنظیم نو کی گئی، جس میں صدر محمد ظہور خان سگو دوکوٹہ، نائب صدر محمد ندیم خان ٹبہ سلطان پور، ناظم آصف امان اللہ خان میلسی، ناظم تربیت کوثر عباس گڑھا موڑ، ناظم مالیات حامد رضا گڑھاموڑ، ناظم ممبر شپ ظفر عمران میلسی، ناظم ویلفیئر محمد اشفاق میلسی، ناظم نشر واشاعت عبدالخالق بھٹی گڑھاموڑ، ناظم تعلقات عامہ نوید اقبال ٹبہ، کوآرڈینیٹر برائے امور خواتین محمد سلیم صابری ٹبہ سلطان پور کو منتخب کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top