تحریک پاکستان کی طویل جدجہد اور لازوال قربانبوں کے بعد پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ احمد نواز انجم

حکمرانوں کی نااہلیوں کے باعث آج امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوگیا۔
تحریک منہا ج القرآن این اے 48 کی تنظیم نو کے موقع پر خطاب
ابرا رضا ایڈووکیٹ دوبارہ تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کے صدر منتخب

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کی طویل جدوجہد اور لاتعداد قربانیوں کے بعد پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ 1947 میں پاکستان کے قیام کے لئے لاکھوں قربانیوں اور جانوں کے نذرانے دیے گئے۔ اس وقت قربانیاں دینے والوں نے یہ خواب دیکھا تھا کہ ان قربانیوں کے نتیجے میں یہاں بسنے والے لوگوں کو عزت کی زندگی میسر آئے گی۔ لیکن قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے بعد ملک کو مخلص قیادت میسر نہ آ سکی۔ ہر آنے والے حکمران نے کرپشن کے انبار لگادیے، جس کے نتیجے میں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا چلاگیا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو قائداعظم کے خواب کی تعبیر بنانے اور حقیقی پاکستان کے قیام کے لئے پوری قوم کو ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دینا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کی تنظیم نو کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ابرار رضا ایڈووکیٹ کو دوبارہ بھاری اکثریت کے ساتھ تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کے صدر منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ نائب صدر سہیل مفتی، ناظم محمدحفیظ، نائب ناظم حمزہ بٹ، ناظم دعوت قاری احسان قادر، ناظم دعوت تربیت سہیل اعجاز، ناظم مالیات ملک مختیار، ناظم نشر و اشاعت ایاز صابر، ممبر ایگزیکٹو خاور عباس کو منتخب کیاگیا۔

اس موقع پر ابراررضاایڈووکیٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں تحریک منہاج القرآن کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قائد کی جانب سے دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کے لئے تمام کارکنان ایک ہوکر دن رات محنت کریں وہ وقت دور نہیں جب ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ملک میں انقلاب آئے گا اور غریب کا مقدر بدلے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top