جہاں فتنوں کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہو وہاں تجدید دین کیلئے اللہ اپنے برگزیدہ بندوں کو بھیجتا ہے۔ سید بشیر شاہ

حقیقی قیادت وہ ہوتی ہے جو مفادات کو کبھی خاطر میں نہیں لاتی وہ حق کیلئے باطل کے سامنے کوہ گراں بن کر ڈٹ جاتی ہے

تحریک منہاج القرآن فیڈرل ایریا کے سابق صدر سید بشیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جب چوروں، لٹیروں اور کرپٹ عناصر کو اقتدار کے اعلیٰ مناصب پر بٹھایا جانے لگے، نااہلوں اور فاسقوں فاجروں کو امانتیں سپرد کی جانے لگیں، عدالتوں میں بدیانت، نااہل اور خائن لوگوں کی کثرت ہو جائے، چند ٹکوں کی خاطر فتوے بیچے جانے لگیں اور اقتدار نسل در نسل بدمعاشوں اور بدیانتوں کے سپرد ہونے لگے، زانی، شرابی اور بد کرداروں کو عوام اپنا نمائندہ منتخب کرنا شروع کر دیں اور کرپشن پر ساری جماعتیں متحد ہو جائیں تو وہ معاشرہ اللہ کے عذاب کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔ ایسے معاشرے میں مالدار بخیل بن جاتے ہیں اور خونی رشتوں حتیٰ کہ ماں باپ پر دوستوں کو ترجیح دی جانے لگتی ہے۔ آج مذہب کے نام پر دین بیچنے والے بھی دندنا رہے ہیں اور سیاست کے نام پر کرپشن اور ظلم کا بازار گرم کرنے والوں کو بھی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ان کے اعزازمیں دیے گئے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بشیر حسین شاہ نے گزشتہ عرصہ میں تحریک کے لئے بے پایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ آنے والے وقت میں ان کو ضلعی سطح پر خدمات سونپے جانے کا امکان ہے۔ اس موقع پر اشتیاق میر ایڈووکیٹ، پیر سید کوثر علی شاہ، سید سجاد حسین، راجہ منیر اعجاز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر بشیر حسین شاہ نے تمام عہدیداران و اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن موجودہ دور میں معاشی، سماجی، اخلاقی، سیاسی ، مذہبی، رفاعی اور تعلیمی محاذ پر موثر کام سر انجام دے رہی ہے۔

پیر سید کوثر علی شاہ نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن فتنوں کے اس دور میں حق کی آواز بلند کر نے کے ساتھ مثبت قدروں کے فروغ کیلئے ڈٹ کر کام کر رہی ہے۔ سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ حق بات کا ساتھ دو اور اسکی پرواہ مت کرو کہ عوام الناس کی اکثریت کا رجحان کس طرف ہے۔ حقیقی قیادت وہ ہوتی ہے جو مفادات کو کبھی خاطر میں نہیں لاتی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top