کراچی: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن لیاری ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام ایک کروڑ نمازیوں کے سلسلہ میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر صدر ایم ایس ایم کراچی لطافت اختر، نائب ناظم ڈسٹرکٹ ساؤتھ لیاری ٹاؤن محمد نواب، کوآرڈینیٹر لیاری ٹاؤن ایاز محمود، ناظم ویمن لیگ لیاری ٹاؤن ریحانہ جاوید اور تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران بھی شریک تھے۔ کنونشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا بیدارئ شعور کے حوالے سے خصوصی خطاب سنایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top