امت مسلمہ کی کامیابی کا راز شہید کربلا امام عالی مقام کا راستہ اپنانے میں ہے۔ محمد حفیظ

موجودہ ملکی صورتحال میں امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ محمد حفیظ

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کے ناظم محمد حفیظ نے کہا ہے کہ غم حسین علیہ السلام  میں رونا عبادت ہے جبکہ پیغام حسین  علیہ السلام میں عظمت ور فعت کا راز مضمر ہے۔ واقعہ کربلا کوئی عام سانحہ نہیں، نہ ہی یہ اقتدار کی جنگ تھی۔  کربلا حق و باطل کا معرکہ تھا۔ روشنی اور تاریکی کی ایک دوسرے کے مقابل صف آرائی تھی جس کا نتیجہ یزید کی ابدی شکست ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج مدینہ ہال کراچی کمپنی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ شہید کربلا امام عالی مقام کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے اور یہی کامیابی کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں پھر پیغام حسین علیہ السلام  کو سمجھنے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔ تحریک منہاج القرآن حسینی کردارادا کرتے ہوئے ملک میں ظلم کے نظام کے خاتمے کے لئے برسرپیکار ہے اور عوام کو حقوق دلانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top