سیالکوٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پیغام امام حسین (ع) کانفرنس

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام تین روزہ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا دوسرا پروگرام 9 نومبر کو صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران کے علاوہ علاقے کی معروف و مشہور سماجی اور سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں۔

 

اس موقع پر علامہ ثناءاللہ ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام علیہ السلام نے اسلام کی سربلندی کی خاطر اپنا سر انور تو کٹا دیا لیکن باطل کے آگے گردن نہ جھکائی۔ امام عالی مقام شہادت کا جام پی کر بھی حق کے علمبردار ٹھہرے جبکہ یزید پلید جاہ و منصب حاصل کرنے کے باوجود خاب و خاسر اور واصل جہنم ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنا مقدر بدلنے کے لیے روش حسینی پر چلنا ہو گا تاکہ موجودہ یزیدی نظام کا خاتمہ ہو سکے اور وطن عزیزکی دھرتی پر مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو۔ اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا پیش کی گئی۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top