منہاج القرآن علماء کونسل محرم الحرام میں ملک بھر میں 100 سے زائد مساجد میں پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنسز کا انعقاد کرے گی

معاشرے سے برائی، بے حیائی اور فسق وفجورکے خاتمے کے لیے حسینی کردار اپنانے کی ترغیت دی جائے گی
سید فرحت حسین شاہ کی منہاج القرآن علماء کونسل کے ماہانہ اجلاس سے گفتگو

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام محرم الحرام میں ملک بھر میں 100سے زائد مساجد میں پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کانفرنسز میں سید شہداء امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام کی اس عظیم قربانی کو سلام عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام کو اجاگر کیا جائے گا۔ ان اجتماعات میں معاشرے سے برائی، بے حیائی اور فسق وفجورکے خاتمے کے لیے حسینی کردار اپنانے کی ترغیت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے منہاج القرآن علماء کونسل کے ماہانہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں منعقد ہ کانفرنسز میں امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام اور شہدا کربلا کے صبر واستقامت اور دہشت گردی کی مذمت اور احترام انسانیت کے بنیادی خدوخال کو بیان کیا جائے گا۔ فرحت حسین نے کہا کہ شہداء کربلا نے اپنی زندگی اللہ کی بندگی، عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دینی اقدار کے احیا ء میں بسر کی۔ امت مسلمہ کو جینے کا سلیقہ عطا کیا۔ آج بھی ہم اپنی باہمی نفرتوں اور تفرقہ بازی کو امام کربلا کی قربانی کے سبق سے ختم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کربلا مقام رضا پر فائز تھے اوراس لیے ہر آزمائش اور امتحان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسلام کی مٹتی ہوئی اقدار کو زندہ کیا۔ اس موقع پرعلامہ ممتاز صدیقی، مولانا محمد عثمان سیالو ی اورمیرآصف اکبر قادری بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top