سانحہ راجہ بازار راولپنڈی، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

حضرت امام حسین علیہ السلام امن کے پیامبر اور یزید دہشت گردی کا بدنما داغ تھا
مشترکات پر اکٹھا ہو کر محبت اور امن کے رویوں کو فروغ دینا علماء کی ذمہ داری ہے
دین اسلام محبت، امن اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ راجہ بازار راولپنڈی پر عوام کو پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام امن کے پیامبر اور یزید دہشت گردی کا بدنما داغ تھا۔ عوام اسلام کے زریں اصولوں جن کی بنیاد اخوت، امن، محبت اور انسانیت کے احترام پر قائم ہے پر عمل پیرا ہوں۔ انتشار اور افتراق سے بچ کر اجتماعیت کے پیغام کو عام کرنا ہر فرد کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔ انتہا پسندی، دہشت گردی اور انتشار کے رویوں کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ دین اسلام محبت، امن اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ فرقہ واریت کے فتنے کے خلاف انفرادی اور اجتماعی طور پر جدوجہد کرنا ہوگی۔ فرقہ واریت کے زہر کے خلاف ا ب تک کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے نصاب میں زہریلے اور نفرت انگیز مواد کا وجود حکمرانوں اور مذہبی طبقے کی اجتماعی کوتاہی ہے۔ مشترکات پر اکٹھا ہو کر محبت اور امن کے رویوں کو فروغ دینا علماء کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور محبت کا فروغ ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top