تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام ٹریننگ ورکشاپ

چکوال( ) تحریک منہاج القرآن ٹریننگ ورکشاپ ورکرز کنونشن مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں احمد نواز انجم (مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن)، غلام مرتضیٰ علوی (مرکزی ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن)، علامہ منہاج الدین (مرکزی نائب ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن)، غلام شبیر جامی (مرکزی نائب ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن) کے علاوہ ضلع چکوال کی تمام تحصیلوں، تلہ گنگ، چوآسیدن شاہ، کلر کہار اور چکوال کی یونین کونسلز اور یونٹ کی عہدیداران اور وابستگان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر سہیل جنجوعہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر مصطفوی کارکنان جنہیں ضلع چکوال کو ایک لاکھ افراد کا ٹارگٹ دیا گیا تھا، کی ٹریننگ ورکشاپ میں ایک لاکھ افراد تک اپنا پیغام کیسے پہنچایا جائے؟ عملی مشق کروائی گئی۔ ہر ایک مصطفوی کارکن جس نے ایک سو افراد تیار کرنا ہیں وہ ان پر 10 نقیب بنائے گا، ہر 10 نقیب کے ذمے 10، دس افراد ہوں گے اور ان کی ٹریننگ کے لئے تحصیل چکوال کے لئے 25 ٹرینرز، تحصیل تلہ گنگ کے لئے 15، تحصیل چوآسیدن کے لئے 10 اور تحصیل کلر کہار کے لئے 10 ٹرینرز مقرر کئے گئے، جو اس ماہ کی 20 نومبر بروز بدھ کو بعد نماز مغرب اپنی اپنی یونین کونسلز میں کارکنان کی ٹریننگ کریں گے۔ ان کے اوپر تحصیل چکوال سے حسان سنی، تلہ گنگ سے محمد سلیم، چوآسیدن شاہ سے شہزاد قیوم اور کلر کہار سے سید حامد شاہ چیف ٹرینرز ہوں گے۔

پروگرام کے آخر میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم نے کامیاب پروگرام پر حاجی عبد الغفور شیخ (امیر تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال) کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور کام کو مزید منظم کرنے اور دعوت کے کام کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top