منہاج القرآن ویمن لیگ کا دورہ سندھ اور جنوبی پنجاب

ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کے سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ نے 7 نومبر تا11 نومبر 2013ء سند ھ اور جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں تنظیمی وتربیتی ملاقاتوں کا اہتمام کیا۔ اس دورہ میں کراچی، حیدرآباد، ڈگری، کھیپرہ، ٹنڈوآدم، دادو، نواب شاہ، سکھر، ڈھیرکی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، چشیتاں اور ہارون آباد شامل تھے۔ وزٹس کا شیڈول درج ذیل ہے۔

وزٹ شیڈول برائے سندھ اور جنوبی پنجاب

تاریخ دن وقت پروگرام
7 نومبر 2013 جمعرات صبح 11:00 بجے ایگزیکٹومیٹنگ
// // دوپہر 2:00 بجے تنظیمی وتربیتی ورکشاپ
8 نومبر 2013 جمعہ صبح 11:00 بجے حیدرآباد
// // دوپہر 3:00 بجے نواب شاہ
// // رات 9:00 بجے سکھر
9 نومبر 2013 ہفتہ صبح 11:00 بجے ڈھرکی
// // دوپہر 3:00 بجے رحیم یار خان
10 نومبر 2013 اتوار صبح 9:00 بجے خانپور
// // دوپہر 2:00 بجے بہاولپور
11 نومبر 2013 پیر صبح 10:00 بجے میٹنگ بہاولنگر

 اس دورہ کے دوران نہ صرف مختلف علاقوں میں تنطیمِ نوکی گئی بلکہ اپنے اپنے علاقوں میں نمازیوں کی تیاری کے لئے تنظیمی و تربیتی ورکشاپش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ راضیہ نوید نے تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کئی مسائل سے دوچار ہے اور ایک کڑے اور آزمائشی دور سے گزر رہا ہے۔ پاکستانی قوم کو تشکیک وابہام میں مبتلا کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف وہ مختلف گروہوں میں تقسیم ہو گئی ہے بلکہ صالح قیادت کی پہچان بھی نہیں ہے، ہر گزرنے والے دن کے ساتھ پاکستانی قوم مسائل کی دلدل میں پھنستی چلی جا رہی ہے اور کوئی رہنمائی کرنے والا نہیں، ہر شخص مسائل کی جزئیات پر بحث مباحثہ کر رہا ہے، مگرمسائل کی جڑ کو پکڑنے پر آمادہ نہیں۔ ایسے میں 23 دسمبر 2012ء کو مینارِ پاکستان پر ہونے والے تاریخی عوامی استقبال کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کرپٹ سیاسی نظام کو تمام مسائل کی جڑ قرار دیا جو صالح قیادت کے پارلیمنٹ تک پہنچنے میں رکاوٹ ہے۔ آپ نے 14جنوری 2013ء کے لانگ مارچ اور 11 مئی 2013 کو الیکشن کا بائیکاٹ کر کے پوری قوم کو نظام کی تبدیلی کا شعور دیا۔ جو اس وقت آغازِ انقلاب کا پیش خیمہ بن چکی ہے۔ یہ ساری جدوجہد اذان تھی اور اب جلد ان شاء اللہ العزیز جماعت کھڑی ہوگی اور ریاست پاکستان میں ایک نئے نظام کا آغاز ہوگا۔

راضیہ نوید نے کہا کہ اب اس انقلاب کا حصہ بننے کے لئے خواتین کو اسوہء زنیب سلام اللہ علیھا پر عمل کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گھرگھر شیخ الاسلام کا پیغامِ انقلاب پہنچانا ہوگا تاکہ بہت جلد سرزمین پاکستان پر پُرامن مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہوسکے۔

مرکزی ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ شازیہ مظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کارکنان کو اپنی زندگی میں مشن کے تمام امور کو فوقیت دینی ہوگی۔ شیخ الاسلام کے حکم کے مطابق عوام اور میرے درمیان فاصلہ ختم کرکے میری آواز ان تک پہنچائیں۔ اس سلسلے میں نظامتِ تربیت نے "قائد کی آوازقوم تک" پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہر فرد تک قائدِ انقلاب کی آواز پہنچا دی جائے تاکہ قوم انقلاب کے لئے اپنے گھروں سے نکل آئے اور ملک کا مقدر سنوارا جاسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top