سانحہ راولپنڈی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے، عرفان حیدر اعوان

واہ کینٹ ( ) سانحہ راولپنڈی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے۔ سیکورٹی ہائی الرٹ کا صرف شور ہی تھا اس پر عمل کتنا ہوا، دنیا میں کیا میسج گیا ہے۔ ظالموں نے ملک کا کیا حال کر دیا ہے۔ شیعہ اور خارجی تفرقات بڑھکانے کے ذمہ دار یہ ظالم حکمران ہیں۔ کاش انہوں نے ڈاکٹرطاہر القادری کافتوی فتنہ خوارج پڑھا ہوتا حالانکہ دنیا میں بہت سے ممالک اس سے فائدہ اٹھا کر اپنے قوانین میں تبدیلی لاچکے ہیں اور لارہے ہیں۔ انہوں نے ہوش کے ناخن نہیں لینے اور آخری راستہ انقلاب ہی ہے جو انکے دروازے پر دستک دینے ہی والا ہے اور اقبال احمد (آکسفورڈ)نے چند دن قبل اپنے ایک کالم میں کہہ دیا ہے۔’’ظالمو قادری آرہا ہے‘‘۔ یہ حقیقت ہے کہ جب حکمران اپنے آپ کو نہیں بدلتے تو قدرت کو عوام پر رحم آ جاتا ہے اور وہ کسی مسیحا کا اہتمام کر دیتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک PP-8 کے صدر عرفان حیدر اعوان نے گذشتہ رات منہاج میڈیا سیل PP-8 کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کیا اور ایک سوال کے جواب میں یہ بھی بتایا کے کسی ایک طبقے کی اجاراداری قائم نہیں ہو سکتی ہے اور نہ ہی یہ ملک کسی کی جاگیر ہے۔ یہ ملک اقیلیتوں سمیت تمام کا ہے۔ یہاں یادِ حسین  کے جلوس، یادِ صحابہ کے جلوس، میلاد شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے جلوس، غیرمسلموں کی روایات و جلوس اور جشنِ آ زادی کے جلوس و تقریبات پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ اس ملک پر سب کا حق ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان کے مطابق ’’اپنا مسلک یا طریقہ چھوڑو نہیں اور دوسرے کے مسلک یا طریقے کو چھیڑو نہیں‘‘ اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے نظریات پر عمل کیا جائے تو بہت سے مسائل کا حل ان کی تصنیفات اور خطابات میں موجود ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top