تحریک منہاج القرآن نے حسینی کردار کو اپناتے ہوئے یزیدی نظام کو ووٹ نہیں دیا، محمد افضال قادری

واہ کینٹ ( ) اس وقت پاکستان میں یزیدی نظام ہے جو عوام کے ووٹ کے نام پر دھاندلی اور کرپشن سے قائم ہے، اس نظام کو ووٹ دینے والے آج شرمندہ اور پچھتا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تربیت یافتہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن نے حسینی کردار کو اپناتے ہوئے یزیدی نظام کو ووٹ نہیں دیا بلکہ قافلہ حسین  علیہ السلام  کی طرح باطل نظام کو للکارا ہے۔ کیونکہ ہر ضروریات زندگی کو انسان کی پہنچ سے دور اور مشکل کردیا گیا ہے۔ انصاف مہیا نہ کرنا، عوامی ویلفئیر کے قوانین نہ بنانا، نہ بنے ہوئے قوانین پر عمل کرانا، ملک میں افراتفری، لاقانونیت اور دہشت گردی سے لوگ تنگ آکر خود سوزیاں کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک یہ حق باطل کے قبضہ سے چھڑانے اورعوام الناس کو یہ حق دلانے کے لیے میدان میں آئی ہے تاکہ باطل نظام کی بجائے حق کے نظام کو نافذ کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہارتحریک منہاج القرآن کے مر کزی ناظم ِدعوت علامہ افضال احمد قادری گذشۃ رات تحریک منہاج القرآن PP-8 کی جانب سے منعقدہ ماہانہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کالج آف ایکسیلینس واہ کینٹ میں کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ازل سے ابد تک دو ہی جماعتیں یا پارٹیاں رہی ہیں اور رہیں گی اور قرآن بھی انھیں کبھی دائیں اور بائیں بازو والے اور کبھی اصحابِ یمین و شمال کہہ کر پکارتا ہے اور تیسرا گروہ منافقین کا ہوتا ہے جو باطل کا اتحادی ہوتا ہے۔ لیکن وہ حق والوں میں گھس کر جاسوسی کر رہا ہوتا ہے۔ حق والوں کی جماعت تنہا ہوتی ہے اور ہو گی اور باطل کی تمام پارٹیاں اور جماعتیں اپنے تمام تر اختلاف کے باوجود ایک ہوکر حق والوں کے مقابلے میں  آئیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top