میرپور خاص (سندھ): پاکستان عوامی تحریک کا ورکرز کنونشن
پاکستان عوامی تحریک میرپور خاص، سندھ کے زیراہتمام 17 نومبر 2013ء کو ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہٰی و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکز صدر پاکستان عوامی تحریک نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلابی کارکنو آپ کو قائد نے ایک کروڑ کارکنان کی تیاری کے لیے حکم دیا ہے، شب و روز ایک کر کے گھر گھر پیغام پہنچائیں، ہر شخص تک قائد کا پیغام پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رائج کرپٹ نظام نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، اس کرپٹ نظام کے خاتمے کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری جلد ہی کال دیں گے، باطل نظام خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گا۔ ملک میں انقلاب کا سویرا طلوع ہو اور عوام کو اس کے حقوق اس کی دہلیز پر ملیں گے۔
ورکرز کنونشن میں تحصیل کھپرو، ٹنڈو آدم، شہدادپور، ڈگری میرواہ اور میرپور خاص کی تنظیمات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ممتاز احمد سیال نائب صدر پاکستان عوامی تحریک سندھ، خالد محمود صدر پاکستان عوامی تحریک میرپور خاص اور ڈاکٹر ریاض احمد نقشبندی ڈویژنل ناظم میرپور خاص بھی موجود تھے۔
تبصرہ