مظفر آباد: ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہی کردار حسینی ہے۔ چوہدری عرفان یوسف

ایک کروڑ نمازی کی تیاری مکمل ہونے کو ہے۔ سردار اعجاز سدوزئی
مظفرآباد میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شہادت امام حسین و پیغام انقلاب طلبہ کنونشن کا انعقاد

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مظفرآباد کے زیراہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس اور پیغام طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعدازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر سردار اعجاز سدوزئی سربراہ جموں و کشمیر عوامی تحریک، نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری ضیاءالرحمٰن، سیکرٹری اطلاعات انصارالحق اور کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان یوسف نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہی کردارِ حسینی ہے۔ ملک میں اس وقت دہشت گردی اور غربت کے اندھیرے چھائے ہوئے ہیں۔ غریب انسان کا جینا محال ہو چکا ہے۔ ملک کو اس ظلم کے نظام سے نکالنے کے لیے طلبہ کو کردار حسینی ادا کرنا ہو گا۔

سردار اعجاز سدوزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب و سیاست میں رہتے ہوئے عوام کبھی بھی مثبت تبدیلی کی توقع نہیں کر سکتی۔ لہذا پاکستانی عوام کو اس ظالمانہ نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیےمل کر اپنی آواز بلند کرنا ہو گی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہونا گا تاکہ وطن عزیز میں جلد از جلد مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو سکے۔

تقریب کے اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top