ڈرون حملے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کا تسلسل ہیں۔ جی ایم ملک

مشیر خزانہ سرتاج عزیز کے بیان کی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی کہ ڈرون حملہ ہو گیا
ملک کی خود مختاری کو بیچنے والوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہو گا
قومی مفاد حکمرانوں کی نچلی سطح کی ترجیحات میں بھی شامل نہیں ہے
عوام ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلابی جماعت کا نمازی بننے کا عزم کریں

تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹری جنرل جی ایم ملک نے کہا ہے کہ ڈرون حملے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کا تسلسل ہیں۔ مشیر خارجہ سر تاج عزیز کا تازہ بیان بھی اسی جھوٹ در جھوٹ پالیسی کا حصہ ہے جسے ن لیگ کی حکومت نے ڈھٹائی سے اپنا رکھا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ڈرون حملے حکومت کی اجازت سے ہو رہے ہیں۔ امریکہ کی طرف سے جاری ہونے والا جوائنٹ سٹیٹ منٹ چیخ چیخ کر دھائی دے رہا ہے کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان نے اوبامہ سے ملاقات کے دوران ایک لفظ تک نہیں بولا۔ APC میں شامل جماعتیں حکومت کا گریبان پکڑیں۔ مشیر خزانہ سرتاج عزیز کے بیان کی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی کہ ڈرون حملہ ہو گیا۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پرصدر پی اے ٹی پنجاب بشارت عزیز جسپال، فیاض وڑائچ، میاں زاہد جاوید، ساجد بھٹی، جواد حامد اور چودھری افضل گجر بھی موجود تھے۔ جی ایم ملک نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ ہے مگر جب یہ حکومت پاکستان کی مرضی سے ہو رہے ہیں تو کسی کو کیا دوش دیا جا سکتا ہے؟انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قومی مفاد حکمرانوں کی نچلی سطح کی ترجیحات میں بھی شامل نہیں ہے۔ موجودہ حکمران اقتدار کی خاطر ملک بیرونی طاقتوں کو گروی رکھ چکے ہیں۔ ملک کی خود مختاری بیچنے والوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہو گا۔ عوام ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلابی قیادت کی امامت میں ہونے والی جماعت کا نمازی بننے کا عزم کریں۔ جماعت کھڑی ہونے کی دیر ہے لٹیرے حکمران ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top