کراچی: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ٹریننگ ورکشاپ

منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی کے زیراہتمام 17 نومبر کو مصطفوی کارکنان کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر مسز ریحانہ جاوید ناظمہ لیاری ٹاون، مسز رضوانہ شاہد ناظمہ دعوت، ثمینہ عباس مصطفوی منہاج نعت کونسل، جنت مصطفوی ایم ایس ایم لیاری اور جبران علی مصطفوی ویمن لیگ کوآرڈینیٹر لیاری نے خصوصی شرکت کی۔ ٹریننگ ورکشاپ میں مسز ریحانہ جاوید اور مسز رضوانہ شاہد نے بطور معلمین فرائض سرانجام دیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top