آسٹریا: شہادتِ امام حسین کی مناسبت سے منہاج القرآن سنٹر ویانا میں محفل کا انعقاد

محرم الحرام میں نواسۂ رسول سیدنا امام حسین کی کربلا کے میدان میں دین اسلام کی بقا و حفاظت کے لیے عظیم الشان قربانی کی یاد منائی جاتی ہے۔منہاج القرآن سنٹر آسٹریا میں بھی 17 نومبر 2013 بروز اتوار اس سلسلے میں ایک روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں محبانِ آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذوق و شوق سے شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جب کہ خطیب نور اسلامی سنٹر علامہ عبدالحفیظ الازہری اور سرپرست منہاج القرآن آسٹریا حاجی خواجہ محمد نسیم مہمانانِ خصوصی میں نمایاں تھے۔

محفل کا آغاز اجتماعی درود وسلام کی تسبیحات اور تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،حاجی آفاق اکبر، علی عمران مغل، خرم شہزاد، ملک خلیل، حاجی محمد اکبر، محمد ارشد اور یورپ کے معروف نعت خوان شہریار خان نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری نے شانِ اہل بیت اطہار پر بیان کیا۔ڈائریکٹر منہاج القرآن سنٹر علامہ مدثر اعوان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے امام حسین کی شہادت کا بلند مقام و مرتبہ بیان کیا۔ محفل کی نقابت محمد نعیم رضا نے کی۔منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست حاجی خواجہ نسیم نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور منہاج القران آسٹریا کی نئی تنظیمی باڈی کا تعارف پیش کیا۔ اختتام پر حافظ محمد یوسف غوری نے ختم شریف پڑھا اور اہل اسلام کے لیے اجتماعی طور پر خصوصی دعا کی گئی۔ شرکائے محفل کی خدمت پر حسینی لنگر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ملک شفیع، چوہدری آصف، فضل حسین، سید نذیرحسین شاہ، شیخ محبوب عالم، عمیر الطاف اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ محفل کے انتظام و انصرام میں نمایاں خدمات میں لنگرکی تیاری کے سلسلے میں محمد حفیظ اللہ اور انکے ساتھی شکیل احمد، چوہدری اشفاق مٹھا،جاوید چیمہ، جبکہ منہاج یوتھ لیگ کے علی عمران، حاجی آفاق اکبر، عباس ملک اور دیگر نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔&

رپورٹ: محمد نعیم رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top