منہاج القرآن یوتھ لیگ 25ویں یوم تاسیس کے موقع پرملک بھرمیں سلور جوبلی تقریبات منعقد کرے گی

کرپٹ نظام کو بدلنے اور حقیقی تبدیلی کیلئے نوجوانوں کو بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔ شعیب طاہر

منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے مرکزی صدر شعیب طاہر نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جذبہ حب الوطنی کے فروغ کیلئے پچھلے 25 سال سے مصروف عمل ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ 30 نومبر کو 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پورے ملک میں سلور جوبلی تقریبات منعقد کرے گی۔ سلور جوبلی تقریبات کے سلسلے میں مرکزی تقریب 30 نومبر کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے کرپٹ نظام کو بدلنا ہو گا اور اس کیلئے نوجوانوں کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے لاکھوں نوجوان ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام انقلاب کو گھر گھر پہنچانے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں سلور جوبلی تقریبات کی تیاری کے سلسلے میں بنائی گئی انتظامی کمیٹیوں کے عہدیداران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی سیکرٹری جنرل عتیق چوہدری، وقار قادری، ہارون ثانی اور عصمت علی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نوجوان قوم کا سرمایہ اور معمار ہوتے ہیں۔ قوم کے ان معماروں کی اخلاقی اور روحانی تربیت وقت کا اہم تقاضا ہے۔ معاشرے میں برائی کی قوتیں دن بدن زور پکڑ رہی ہیں اور آج کا نوجوان تیزی سے دین سے دوری کی راہ پر گامزن ہے۔ آج نیکی کی قوتوں کو اپنی رفتار تیز کرنا ہو گی اور نوجوانوں کی اصلاح کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ شعیب طاہرنے کہا کہ قیام پاکستان میں نوجوانوں کا کردار کسی سے مخفی نہیں۔ آج نوجوانوں کو استحکام پاکستان کیلئے بھی سربکف ہونا چاہیے تاکہ اسلام اورپاکستان کے بدخواہ اسے نقصان نہ پہنچا سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top