تحصیل نور پور: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد

مورخہ 15 نومبر 2013ء بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز عشاء تحریک منہاج القرآن تحصیل نور پور UC 29  کے زیر اہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ غضنفر علی نے حاصل کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد حافظ عامر اشرف نے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ بعد ازاں ابو داؤد شاہ بخاری امیر تحریک پاکپتن شریف نے شرکاء سے پُر مغز خطاب کرتے ہوئے موجودہ دور میں حسینی کردار کو زندہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

1 کروڑ نمازیوں کی تیاری کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن کے قافلہ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن حقیقت میں حسینی قافلہ ہے جو ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں یزیدی طاقتوں کو سمندر برد کر کے دم لے گا۔ حاضرین نے امیر تحریک کے خطاب کو سراہتے ہوئے کروڑ نمازیوں میں شامل ہونے کا عہد کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر مفتی حافظ بشیر احمد نے دُعا فرمائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top