ایبٹ آباد: ایم ایس ایم کے زیراہتمام امید پاکستان طلبہ کنونشن

 

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایبٹ آباد کے زیراہتمام پریس کلب ہال ایبٹ آباد میں امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف، صدر ایم ایس ایم ایبٹ آباد ضیاء المصطفی اور ڈویژن کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ہزارہ علی رضا قادری کے ساتھ ساتھ ایم ایس ایم ہزارہ کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ جب ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی ہو گی تو وطن عزیز سےموجودہ کرپٹ نظام کے مکمل خاتمے کے لیے ایم ایس ایم کے طلبہ انقلاب مارچ کی نگرانی کریں گے۔

علی رضا قادری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو وطن عزیز میں مثبت تبدیلی کے لیے موجودہ کرپٹ سیاسی نظام کا قلع قمع کرنا ہوگا۔

کنونشن کے اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا پیش کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top