حرا نور انسٹیٹیوٹ استنبول (ترکی) کے پرنسپل الشیخ یوسف ضیاء الدین نقشبندی کی ڈاکٹر حسن محی الدین القادری سے ملاقات
تحریک منہاج القرآن تجدید دین کی عالمی تحریک ہے جس کے اثرات پورے
گلوب پر موجود ہیں۔ یوسف ضیاء الدین
پاکستان میں کرپشن اور عوام دشمن نظام کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کی جدوجہد انہیں
سیاست کی دنیا میں بھی ممتاز کرتی ہے
تحریک منہاج القرآن تجدید دین کی عالمی تحریک ہے جس کے اثرات پورے گلوب پر موجود ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری امت مسلمہ کا گرانقدر اثاثہ ہیں۔ انہوں نے اسلام کے پرامن اور انسانیت سے محبت کے پیغام کو جس حکمت و بصیرت اور جرات سے پوری دنیا میں عام کیا ہے اس پر ترکی کے عوام انکو انتہائی احترام اور محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان میں کرپشن اور عوام دشمن نظام کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کی پرامن جمہوری جدوجہد انہیں سیاست کی دنیا میں بھی ممتاز کرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہارحرا نور انسٹیٹیوٹ استنبول (ترکی) کے پرنسپل الشیخ یوسف ضیاء الدین نقشبندی اور چیئرمین مسلم ہینڈ انٹرنیشنل UK لخت حسنین نے گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری سے ماڈل ٹاؤن میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر الشیخ عبد القادر نقشبندی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور امت مسلمہ کے باوقار ماضی کو حال سے جوڑ کر مستقبل تابناک بنانے کے حوالے سے بھی علمی و فکری گفتگو ہوئی۔ وفد نے ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر خصوصی مبارکباد دی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے وفد کو تحریک کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کرایا۔
یوسف ضیاء الدین نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر کی اساس مصطفوی ہے اور وہ ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے اسلام کے روشن چہرے سے غلط فہمیوں کی گرد صاف کی ہے اور ایسے ادارے بنا دیے جو صدیوں تک تجدید دین کی خدمت کرتے رہیں گے۔ پوری دنیا میں منہاج القرآن کا دعوتی نیٹ ورک اسلام کی گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قائم کردہ منہاج یونیورسٹی ایشیاء کا الازھر بنے گی۔ تعلیم کے نور کو عام کرنے کے حوالے سے منہاج القرآن کے کام کو دیکھ کر دلی اطمینان اور خوشی کا احساس ہوا ہے۔
تبصرہ