تحریک منہاج القرآن چکوال کے عہدیداران کی MDF کے اجلاس میں شرکت

چکوال () تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک چکوال کے 5 رکنی وفد نے جن میں ڈاکٹر سہیل جنجوعہ ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن، محمد احسان سنی تحصیلی ناظم تحریک منہاج القرآن، باقر قریشی نائب ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل چکوال نے حاجی عبد الغفور شیخ امیر تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال اور حاجی مزمل عباس سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک چکوال کی قیادت میں MDF کے اجلاس مرکزی سکرٹریٹ لاہور میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر سے تحریک منہاج القرآن کے دیگر وفود نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد چکوال کے وفد نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک سے ان کی دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے چکوال کی کاوشوں کو سراہا اور چکوال کی خدمات کا خصوصی ذکر کیا۔ اس مو قع پر وفد نے MDF، بیدارئ شعور اور ایک کروڑ انقلابی نمازیوں کی تیاری کے لئے مصطفوی کارکنان کی رپورٹ پیش کی اور دیگر تنظیمی امور پر تبادلہ خیال ہوا جس پر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top