کوئٹہ: تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کی مختلف شخصیات سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ سفر انقلاب میں ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کیلے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام کو پہنچانے کیلے مصروف ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن اور PAT کے ضلعی عہدیداران نے پشتون الاسی پارٹی کے چئیرمین کوثر امین خان اچکزئی اور مدرسہ قادریہ سریاب روڈ کوئٹہ کے مہتمم محمد عباس قادری سے ملاقات کی۔

پشتون الاسی پارٹی کے چئیرمین کوثر امین خان اچکزئی نے ملک میں رائج کرپٹ، عوام دشمن، فرسودہ نظام کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بیداری شعور جدوجہد میں اپنی پشتون اُلاسی پارٹی کی خدمات کو پیش کیا اور ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہی پاکستان میں بسنے والی تمام قوموں کے حقوق کی بات کرنے والے ہیں۔

مدرسہ قادریہ سریاب روڈ کوئٹہ کے مہتمم محمد عباس قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اہل سنت وجماعت کے وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں اسلام کا حقیقی تصور پیش کیا اور امن، محبت، بھائی چارہ کا پیغام دیا۔

اس موقع پر موجودہ صوبائی و ضلعی عہدیدارن تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر اشتیاق حسین (صوبائی صدر PAT)، محمد امین رانا (صوبائی نائب امیر تحریک منہاج القرآن)، اورنگ زیب (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن)، صفدر اقبال (ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ) نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بار بار یہ کہا ہے کہ میں سنار کی ٹُھک ٹُھک کرنے کا قائل نہیں ہوں، میں لوہار کی ایک لگانے والا ہوں۔ انقلاب کے لیے زمین پر تیاری سمندر کی طرح جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن مافیہ اور ڈرگ مافیہ اس ملک پر قابض ہیں اور اپنے کالے دھن کو سفید کرنے میں لگے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری سفر انقلاب کی اذان دے چکے ہیں اب ان شاء اللہ ان کی امامت میں نمار کھڑی ہونے والی ہے۔

رپورٹ:۔ صفدر اقبال
ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top