ٹنڈوجام (سندھ): پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس

تحریک منہاج القرآن ٹنڈو جام (سندھ) کے اہتمام پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام  کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ سعیدالحسن طاہر مرکزی ناظم دعوت نےخصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر علامہ راشد نقشبندی ودیگر علماء کرام اور عوام الناس نے محبت اور ذوق سے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سعید الحسن طاہر نے کہا کے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ جب بھی بدعنوان اور ظالم حکمران عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہوں اور قومی خزانہ لوٹ رہے ہوں اور لوگوں کی عزت اور جان و مال محفوظ نہ ہوں تو میدان عمل میں نکل کر ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور ظالموں سے جنگ کر کے غریبوں کے حقوق اور قومی خزانے کو بچانا ہی اصل دین ہے۔

اختتام پر اللہ کے حضور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top