سنگین مسائل حکومت کا منہ چڑا رہے ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔ فیض الرحمن درانی

بحرانوں سے نجات پانے کیلئے عوام کو ڈاکٹر طاہر القادری کی نماز انقلاب کا حصہ بننا ہو گا

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ مفاد پرستی، ہوس اقتدار، بدکرداری اور بزدلی کی وجہ سے بیشتراسلامی سربراہان اسلام دشمن قوتوں سے مرعوب یا ان کے زیر اثر ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی ہمت سے محروم ہیں۔ عالم اسلام اس وقت جرات مند قیادت سے محروم ہے اور پوری اسلامی دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں۔ پاکستانی قوم بے مقصدیت کا شکار ہو چکی ہے، اس قوم کے سامنے کوئی واضح نصب العین نہیں ہے جو ٹکڑے ٹکڑے ہو کر منتشر ہونے والے گروپوں کو جوڑ کر ایک اکائی میں ڈھال سکے۔ امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال، دہشت گردی، بم دھماکے، خود کش دھماکے، روپے کی قدر میں کمی، اشیائے خورد نوش کی قلت، مہنگائی، بجلی کا بحران، زرعی اور صنعتی بحران جیسے سنگین مسائل حکومت کا منہ چڑا رہے ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔ عوام پاکستان ان تمام مسائل اور بحرانوں سے نجات چاہتے ہیں تو انہیں ڈاکٹر طاہر القادری کی نماز انقلاب میں کا حصہ بننا ہو گا۔

ڈاکٹر طاہر القادری غریبوں کے روزگار، مزدوروں کی خوشحالی اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عوام پاکستان عوامی تحریک کی ملک گیر احتجاجی ریلیوں میں شرکت کر کے اپنی شعوری بیداری کا ثبوت دیں۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اوکاڑہ سے آئے منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر علامہ لطیف مدنی، علامہ عثمان سیالوی اورمحمد حسین آزاد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، اسلام دشمن اور پاکستا ن دشمن قوتیں ملک پاکستان کو غیر مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں لیکن پاکستان کے حکمرانوں میں ایسی اہلیت نہیں کہ ان پاکستان دشمن قوتوں کے سامنے کھڑے ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کومتحد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بیرونی دباؤاور اندرونی خلفشارو مسائل سے نبرد آزما ہو اجا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر محب وطن پاکستانی ملکی سلامتی اور خود مختاری کے حوالے سے فکر مند ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top