لاہور: اجلاس منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ

منہاج ایجوکیشن سٹی جو علمی دنیا میں ایک نیا تاریخی باب رقم کر دے گا، 200 ایکڑ پر مشتمل اس کی قطعہ اراضی کی خریداری کیلئے 600,000,000 (ساٹھ کروڑ) روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اعتکاف کے دوران وطن عزیز کیساتھ ساتھ دنیا بھر میں تنظیمات کو فنڈ ریزنگ کی ترغیب دی اور اس فنڈ  کا نام منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ (MDF) رکھا۔ MDF کے اہداف کو پورا  کرنے کیلئے تمام تنظیمات کو 30 نومبر 2013 تک کا وقت دیاگیا تھا۔ لہذا یکم دسمبر کو مرکز پر MDF کی ضلعی ٹیموں کے ممبران کا اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور تحریک منہاج القرآن نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں نیشنل ایگزیکٹو کونسل UK کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی اور ناظم امورخارجہ جی ایم ملک شامل تھے۔

تلاوت و نعت کے بعد شرکاء کو شیخ الاسلام کا خصوصی پیغام سنایا گیا۔ ناظم تنطیمات انجینئر محمد رفیق نجم نے مہمانوں کو استقبالیہ پیش کرتے ہوئے شرکاء کو علم و فکر کے اس عظیم مرکز پر خوش آمدید کہا۔ ناظم اعلیٰ نے منہاج ایجوکیشن سٹی کے متعلق بریفنگ دی اور شرکاء سے آراء بھی لیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو میں کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مذہبی و روحانی اور تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات کی ترقی اور وسعت کے لیے "منہاج ایجوکیشن سٹی" کے نام سے عظیم الشان منصوبہ جس کا اعلان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اعتکاف 2013ء میں کیا تھا، اس میں بیک وقت ایک لاکھ معتکفین کے لئے مسجد، منہاج یونیورسٹی، گرلز اور بوائز کے لئے دو درجن کالجز کی لوکیشن (جس میں جنرل، ٹیکنیکل، میڈیکل، ایڈمنسٹریشن اور اسلامک کالجز ہوں گے)۔

انہوں نے تنظیمات کو 31 دسمبر 2013 تک منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے اہداف پورے کرنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر چکوال سے تشریف لائے ہوئے حاجی مزمل عباس نے MDF کیلئے دس لاکھ (10,00,000) روپے کاچیک ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو پیش کیا۔

اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تمام شرکاء سے فرداً فرداً مصافحہ و ملاقات کی۔MDF کے مرکزی کوآرڈنیٹر (تنظیمات) بشیر خان لودھی نے تمام اضلاع سے رپورٹ لی اور اہداف پورا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے اجلاس کے خوبصورت انتظام وانصرم کرنے پر محمد طیب ضیاء (مرکزی سیکرٹری کوآرڈنیشن تنظیمات) کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی نظامت اجتماعات اور دیگر شعبہ جات کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top