منہاج القرآن یوتھ لیگ کا نوید سحر یوتھ سیمینار ایوان قبال لاہور میں اتوار کوہو گا۔ عتیق چوہدری

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عتیق چوہدری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے25ویں یوم تاسیس(سلور جوبلی) کے موقع پر ’’نوید سحر یوتھ سیمینار ‘‘ایوان قبال لاہور میں8دسمبر 2013 اتوار کوہو گا۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر محمد شعیب طاہر کرینگے جبکہ تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری مہمان خصوصی ہونگے اور خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کی انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عتیق چوہدری نے کہا کہ ایوان اقبال لاہور میں ہونے والے سیمینار میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء، مذہبی قائدین اور طلبہ رہنماء شریک ہوں گے۔ ملک بھر سے نوجوان کی کثیر تعداد بھی سیمینار میں شرکت کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top